کھیل

کرکٹ کا یہ فارمیٹ نہیں کھیلیں گے وراٹ کوہلی … سامنے آیا "درد "۔

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اگر کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ آیا تو انہیں بہت افسوس اور دکھ ہوگا

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اگر کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ آیا تو انہیں بہت افسوس اور دکھ ہوگا ۔ دراصل انگلینڈ میں 100 گیندوں کی کرکٹ کی شروعات ہونے والی ہے ، جس پر وراٹ کوہلی نے اپنی رائے رکھتے ہوئے اس کو کرکٹ کیلئے خطرناک قرار دیا ۔ وراٹ کوہلی نے بیان دیا کہ لوگ 100 گیندوں کی کرکٹ کو لے کر کافی پرجوش ہیں ، لیکن میں ایک اور فارمیٹ کے بارے میں نہیں سوچ سکتا ، مجھے لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں پیسہ کرکٹ پر حاوی ہوتا جارہا ہے ، جس سے مجھے تکلیف ہورہی ہے۔
وراٹ کوہلی نے مزید کہا کہ میں ایسا کرکٹر نہیں بننا چاہتا جو ورلڈ الیون کیلئے کھیلے اور 100 گیندوں کی کرکٹ لانچ کرے ، مجھے آئی پی ایل پسند ہے ، بگ بیش لیگ بھی مجھے پسند ہے ، کیونکہ اس سے آپ میں مقابلہ آرائی رہتی ہے ، ایک کرکٹر کے طور پر آپ یہی چاہتے ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کو کافی اہم بتایا اور فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ دینے کی وکالت کی ۔
وراٹ کوہلی نے کہا کہ اگر آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کو توجہ نہیں دیں گے تو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا نہیں چاہیں گے ۔ وراٹ نے ٹیسٹ چمپئن شپ پر بھی بیان دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چمپئن شپ ہر سیریز کو مقابلہ بنادے گا اور میں اس کیلئے تیار ہوں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close