کھیل

کرکٹ کمیٹی کے لئے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ناموں پر اتفاق

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے لیئے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔
پی سی بی کےچیئرمین احسان مانی کرکٹ کے امور کی انجام دہی کے لیئے کرکٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کر چکے ہیں ۔اس حوالے سے چیئرمین احسان مانی نے پیٹرن وزیرا عظم عمران خان سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے لیئے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور مصباح الھق کے ناموں پر مکمل اتفاق کر لیا گیا ہے ۔ان کےعلاوہ ستر اور اسی کی دہائی کے کرکٹرز کو بھی کمیٹی میں شامل کئےجانے کی تجویز ہے اور اس کے لیئے سابق کپتان انتخاب عالم مضبوط امیدوار ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close