کھیل

کرکٹ کے جنون میں خلیل نے کھائی تھی والد سے پٹائی

ٹونک: ایشیا کپ کے لئے ہندستانی کرکٹ ٹیم میں شامل بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد کو کرکٹ کے جنون میں کئی بار والد سے پٹائی کھانی پڑی۔
راجستھان کے ٹونک میں پیدا ہوئے خلیل کے والد خورشید احمد سرکاری كمپاؤنڈر ہیں اور وہ اسے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔خلیل کا پڑھائی میں کبھی کوئی دل نہیں لگا اور وہ اسکول چھوڑ کر کھیل کے میدان میں پہنچ جاتا تھا جس کی وجہ سے اسے کئی بار والد کی ڈانٹ اور پٹائی کھانی پڑی۔
ہندستانی ٹیم میں شامل ہونے کی خبر ملتے ہی خلیل نے سب سے پہلے خدا کا شکریہ ادا کیا اور مسجد میں جاکر نماز پڑھی۔اس کے گھر پر بھی کھیل شائقین کا ڈیرہ ہو گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔خلیل نے بتایا کہ سابق کرکٹ کپتان راہل دراوڑ نے اس کی رہنمائی کی جس کی وجہ سے آج وہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکا۔
اس سے پہلے وہ انڈر -19 کرکٹ ورلڈ کپ اور آئی پی ایل میچ کھیل چکا ہے۔اس کے کوچ امتیاز علی نے اسے تراشا اور ٹونک کے میدان پر ہی اسے بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے قابل بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close