بہارپٹنہ

کسان، طلبااور کرائم کے سوال پر 21 دسمبر کو ہوگا جے اے پی کا راج بھون مارچ

پٹنہ:خشک سالی اور کسان، جرم کا ننگا ناچ، طبی سہولیات و ایجوکیشن مافیا اور گنگا کے کٹاؤ سے متاثر لوگوں کے سوال پرجن ادھیکار پارٹی (لو) 21 دسمبر کوراج بھون مارچ کرے گی۔ اس کی معلومات آج جن ادھیکار پارٹی (لو) کے قومی سرپرست و ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اپنے پٹنہ واقع مندیری رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں نہ کسانوں کی حالت اچھی ہے، نہ لوگ محفوظ ہیں۔ طبی اور ایجوکیشن مافیا کی چاندی ہے، جسے حکومت کی حمایت حاصل ہے۔لہذا جن ادھیکار پارٹی ان کے خلاف 21 دسمبر کوراج بھون مارچ کرے گی۔ ساتھ ہی ان مسائل کو وہ ایوان بھی میں اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ پارٹی جرم اور کسانوں کے سوال پر پارٹی صوبہ بھر میں مرحلہ وار طریقے سے دھرنا ،مظاہر کرے گی۔اگر ضرورت پڑی تو بہار بند بھی کیا جائے گا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ پورا بہار خشک سالی کی زد میں ہے۔ لیکن حکومت کی توجہ اس جانب نہیں ہے۔حد تو تب ہو گئی، جب ایک کمشنری کے ایک ضلع کو خشک سالی اعلان کیا گیا، جبکہ اسی کمشنری کے دو ضلع کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ جہاں ملک کسانوں کے سوال پر تحریک کے موڈ میں ہے، وہیں بہار اس پر بھی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی حمایت قیمت طے ہونے کے باوجود ریاست میں اس کی خریداری نہیں ہو رہی ہے۔ ہم نتیش کمار سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیوں نہیں وہ ہی کسانوں کا دھان خریدے، جبکہ انہیں پتہ ہے کہ ریاست میں کوئی بھی خریداری مرکز کام نہیں کر رہا ہے اور 80 فیصد خریداری مرکز تو کھلے ہی نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 11 سو کے نیچے دلال اور بچولئے کی طرف سے دھان خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے سوال پر وزیر اعظم اور وزیر زراعت سے بھی ملاقات کریں گے۔پریس کانفرنس میں پپو یادو نے اپوزیشن کو سزا یافتہ کو تحفظ دینے والی پارٹی بتایا تو ریاستی حکومت کو کڈنیپر کی حکومت بتایا۔ انہوں نے پوچھا کہ آخر طبیب اکھلیش جیسوال سے رنگداری مانگنے والے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی پپو پانڈے پر ایف آئی آر کے بعد بھی گرفتاری کیوں نہیں ہو پا ئی ہے۔ پردیش میں بی جے پی، اقتداروالے اور اپوزیشن دونوں مجرموں کو تحفظ دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں موت کا ننگا ناچ جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close