سیاست

کسانوں کے لئے ایم ایس پی ناکافی :راہل

نئی دہلی : کانگریس صدر راہل گاندھی نے کسانوں کےلئے کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی )کوناکافی قراردیاہے ۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،’’وزیراعظم نے ملک کے 12کروڑ کسانوں کے لئے 15ہزار کروڑ روپئے کے ایم ایس پی کا اعلان کیا۔یہ جسم کے گہرے زخم پربینڈیڈ لگانے جیساہے ۔کرناٹک کی طرح کسانوں کو راحت دئے جانے کی ضرورت ہے ۔ ہم نے وہاں کسانوں کا 34ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کیاہے ۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انھوں نے کرناٹک میں 34ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کرنے کی تحریر کے ساتھ مسکراتے ہوئے ایک کسان کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close