جمو ں وکشمیر

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، دریائے جہلم خطرے کے نشان سے اوپر، الرٹ جاری

وادی کشمیر میں گذشتہ دو دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ ٹلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے مطابق جنوبی کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح جو خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، نیچے آنا شروع ہوگئی ہے۔ تاہم دریائے جہلم گرمائی دارالحکومت سری نگر میں رام منشی باغ کے مقام پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔

محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دریائے جہلم جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر میں پانی کی سطح ناپنے والے علاقوں سنگم اور رام منشی باغ میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس کے نتیجے میں جنوبی اور وسطی کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر وادی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں آج تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وادی کے بیشتر حصوں میں اگرچہ بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

ری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں جمعہ کی رات دیر گئے دریائے جہلم کے کنارے میں شگاف پیدا ہوگیا تھا جس کو مقامی لوگوں اور متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں نے بند کردیا۔ فلڈ کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ دریائے جہلم میں رام منشی باغ کے مقام پر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ’جنوبی کشمیر میں سنگم اور وسطی کشمیر میں رام منشی باغ کے مقامات پر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ تاہم بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے ساتھ ہی سنگم میں پانی کی سطح نیچے آنے لگی ہے‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close