جمو ں وکشمیر

کشمیر: پتھر بازی کی آڑ میں گرینیڈ سے حملہ کر رہے ہیں دہشت گرد ، سکیورٹی ایجنسیاں پریشان

وادی کشمیر میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کیلئے پتھراو کے واقعات نئی پریشانی کا سبب بنتے نظر آرہے ہیں ۔ تاہم پتھر بازوں سے بچنے کیلئے سیکورٹی اہلکار ہر دن نئی نئی حکمت عملی اختیار کررہے ہیں ، مگر ہر مرتبہ پتھرباز بھی اس کا توڑ نکال لیتے ہیں۔ اب دہشت پھیلانے کے لئے پتھربازوں نے پتھر پھینکنے کی آڑمیں سکیورٹی فورسیز پر گرینیڈ سے حملہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ پتھربازی کی آڑ میں گرینیڈ سے حملہ بے حد خطرناک طریقہ ہے، جو کافی عرصہ کے بعد کشمیر میں سامنے آیا ہے ۔ جموں وکشمیر کے ترال میں جمعہ کے روز دہشت گردوں نے پہلی مرتبہ سکیورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔

اس حملہ میں 10 سی آر پی ایف کے جوان زخمی ہوئے، تاہم اس سے قبل اننت ناگ میں سیکورٹی اہلکاروں نے چاردہشت گردوں کومار گرایا تھا ۔ دہشت گردوں نے پتھربازوں کے درمیان سے گرینیڈ پھینکا ۔ زخمی جوانوں میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے ترال میں ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ واضح رہے کہ تفتیش شروع ہوئی تو پتہ چلا کہ پتھر کی طرح یہ چیز ایک گرینیڈ تھی ، جسے بھیڑ میں سے ہی کسی نے پھینکا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close