جمو ں وکشمیر

کشمیر: 6 ماہ میں مارے گئے 101 جنگجو، ٹیرر ریکروٹمنٹ نے بڑھائی حکومت کی فکر

کشمیر میں فوج کے آپریشن میں اس سال اب تک 101 جنگجو مارے گئے ہیں۔ حالانکہ دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی تعداد میں بھرتی فوج اور حکومت دونوں کی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔اس سال اب تک 82 کشمیری نوجوان دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہوئے ہیں۔

یعنی سکیورٹی فورسز جتنی تیزی سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کی مہم چلا رہی ہیں اتنی ہی تیزی سے دہشت گرد نوجوان کامیاب ہو رہے ہیں۔ رمضان میں حکومت نے ‘سسپینشن آف آپرییشن ‘ کا اعلان کیا تھا۔ حیرت کی بات ہے کہ اسی دوران بڑی تعداد میں نو جوانوں نے دہشت گردی کا راستہ اپنایا ۔

شوپیاں میں منگل کو ہوئے آپریشن میں جوانوں نے دو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔دونوں جنگجو اسی سال دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوئے تھے ۔ان دونوں کے مارے جانے کے ساتھ ہی مرنے والے جنگجوؤں کی تعداد 100 کے پار پہنچ گئی ۔وادی میں الگ۔الگ حصوں میں چلے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے اب تک 101 ملیٹنٹوں کو ڈھیر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close