سیاستہندوستان

کشواہا سے احمد پٹیل اور اکھلیش سنگھ کی ملاقات

 یو این آئی:کانگریس صدر راہل اور سابق صدر سونیا گاندھی کے قریبی معتمد اور سیاسی مشیر احمد پٹیل نے راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپیندر کشواہا سے ہفتہ کے روز ملاقات کی۔آر ایل ایس پی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان فضل امام مالک نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر احمد پٹیل نے مسٹر کشواہا سے لودھی اسٹیٹ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مسٹر احمد پٹیل کے ساتھ پارٹی لیڈر اکھلیش سنگھ بھی موجود تھے۔ مسٹر فضل امام ملک نے اسے ذاتی ملاقات قرار دیا ہے، لیکن مسٹر کشواہا کے مودی کابینہ سے استعفی دینے اور آر ایل ایس پی کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے ناطہ توڑنے کے بعد اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں کافی اہم خیال کیا جا رہا ہے۔ مسٹر کشواہا اور مسٹر احمد پٹیل اور مسٹر اکھیلیش سنگھ کے درمیان بند کمرے میں کافی طویل بات چیت ہوئی، لیکن اس کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو این ڈی اے سے ناطہ توڑنے کے بعد آر ایل ایس پی بہار میں سیاسی تال میل بنانے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ مسٹر کشواہا آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بہار میں کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملانے یا مہاگٹھ بندھن پر غور کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close