بہارمتھلانچل

کفیل احمدڈاکٹرآف فلاسفی سے ہوئے سرفراز

احباب اور اقرباء میں خوشی کی لہر،دی مبارکباد

دربھنگہ :ضلع کے راجو گائوں کے رہنے والے کفیل احمدولدیت حسنین احمدکومولاناآزادسنٹرل یونیورسٹی حیدرآبادنے اپنے جلسے اسنادپروگرام میںڈاکٹرآف فلاسفی سے نوازاہے ۔ملی خبرکے مطابق کفیل احمدکومولاناآزادسنٹرل یونیورسٹی حیدرآبادنے جلسہ تقسیم اسنادپروگرام میں فلاسفی میں ممتازنمبرلانے پرمہمان خصوصی سابق الیکشن کمشنرایس وائی قریشی کے ہاتھوں ڈاکٹرآف فلاسفی سے نوازگیا۔موقع پریونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ممبرپروفیسرجی گوپال ریڈی،مانوکے وائس چانسلرڈاکٹرمحمداسلم پرویز،پرووائس چانسلرپروفیسرشکیل احمد اوررجسٹرارڈاکڑایم اے سکندرموجودتھے۔ڈاکٹرآف فلاسفی سے سرفرازکفیل احمدنے اپنے اس کامیابی کاسہرااپنے والدین کودیاہے جس نے انکوپڑھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے۔انہوںنے اپنی ابتدائی تعلیم گائوں کے ہی اسکول سے حاصل کیا اورمیٹرک وانٹراچھے نمبرات سے پاس کئے ،پھرانہوںنے اعلی تعلیم کے حصول کے لئے پٹنہ کارخ کیاجہاںسے انہوںنے گریجویشن پٹنہ کالج سے مکمل کیا۔ان کی اس کامیابی پرچہارجانب سے مبارکبادی کاسلسلہ جاری ہے جس میں عفان کفیل،عمارکفیل،عثمان کفیل،عشقاراحمد،محمداکرم ظفیر،اظہرصدیقی سمیت دیگرکے اسماء قابل ذکرہیں۔
(رپورٹ:عرفان احمد پیدل)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close