کھیل

کلدیپ کی شاندار گیندبازی اور راہل کی سنچری سے ہندستان کی شاندار فتح

مانچسٹر : چائنامین گیندبازکلدیپ یادو (24رن پر پانچ وکٹ) کی نمایاں گیندباز اور لوکیش راہل (ناٹ آؤٹ 101 رن) کی شاندارسنچری کی بدولت ہندستان نے انگلینڈکے خلاف بہترین آغاز کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو منگل کے روز پہلے ٹوئنٹی ۔20 بین الاقوامی میچ میں آٹھ وکٹ سے ہراکر کرتین میچوں کی سیریز میں 0۔1کی سبقت بنالی ہے۔

کلدیپ نے اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ٹی ۔ ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹ حاصل کئے اور انگلینڈ 20 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان 159 رن ہی بناسکا۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ہندستان نے شکھر دھون کاوکٹ پہلے ہی اورر میں گنوادیا لیکن اس کے بعدمیدان میں اترے راہل کی شانداربلے بازی کی بدولت دو وکٹ پر 163 رن بناکر میچ 18.2 اووور میں ہی ختم کردیا۔ کلدیپ کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے مین آف دی میچ ملا۔

راہل نے 54 گیندوں پر 10چوکے اور پانچ چھکے لگاتے ہوئے 101 رن بنائے، انہوں نے انگلینڈ کے تیز اور اسپن گیندبازوں میں سے کسی کو بھی نہیں بخشا۔شکھردھون کے چار رن بناکر پہلے اوور میں بولڈ ہوجانے کے بعدراہل اور اوپنر روہت شرما نے دوسرے وکٹ کے لئے 123 رنوں کی فاتحانہ شراکت داری کی جس میں روہت کا تعاون محض 23 رنوں کا تھا۔انہوں نے 30گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکہ لگایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close