متھلانچل

کمشنر نے خوراک پلا کر پلس پولیو مہم کا کیا آغاز

دربھنگہ :ضلع میں 5-9 تک چلنے والے پلس پولیو پروگرام کا افتتاح دربھنگہ کمشنری کے کمشنر مینک بڑبڑے کے ذریعہ مفتی محلہ امام باڑی وارڈ نمبر 21میں نو زائیدہ بچے کو پولیو کی خوراک پلا کر کیا گیا۔ اس مقع پر انہوں نے بتایا کہ پیدائش سے لے کر 5سال تک کے سبھی بچوں کو اس دوران پولیو کی خوراک ضرور پلائیں۔ اس پروگرام یں وارڈ کونسلر مدھو بالا سنہا، سول سرجن ڈاکٹردلیپ مشرا، ڈی آئی او ڈاکٹر اے کے مشرا، ایس ایم سی یونیسیف ششی کانت سنگھ، ایس ایم او ڈاکٹر وساوراہ، ڈی پی ایم ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر نول کشور، سی ڈی پی او سربھی، ایل ایس اے ڈبلیو ڈبلوی موجود تھے۔ کمشنر نے بتایا کہ اس مہم میں 6لاکھ بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے کا ہدف رکھا گیا۔ کوئی بی بچہ نہ چھوٹے اس پر دھیان دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مہم کے لوگوں تمام جگہوں پر بینر پوسٹر سے بیداری پروگرام بھی چلایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close