بہار

کمشنر کے ہاتھوں دربھنگہ ڈویزن ویب سائٹ کاافتتاح

دربھنگہ :دربھنگہ کمشنری کے ویب سائٹ میں تمام طرح کی عوامی بہبود سے متعلق اطلاعات موجود رہیں گی اس سے عوام کو بے شمار فائدہ ہوگا ۔ کمشنر مینک بربرے نے سوموار کو ڈویزنل ویب سائٹdarbhangadivision.bih.inc.in کے افتتاح کے موقع پر مذکورہ باتیں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ویب سائٹ پر تمام اہم سرکاری سرکلر اور لیٹر درستیاب رہیں گے ۔ ویب سائٹ کے توسط سے ضلع سے آن لائن رپوٹنگ بھی ہوسکے گی ۔ اس سے وقت کی بچت ہوگی اور ترقیاتی اور فلاحی کامو ںمیں تیزی آئے گی ۔ ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر کمشنر کے سکریٹری ونے کمار ، ضلع انفارمیشن افسر راجیو کمار جھا سمیت متعلقہ افسران و ملازمین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close