ہندوستان

کمل ناتھ نے لیا مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کا حلف

بھوپال :کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے آج پارٹی صدر راہل گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت ترقی پسند اتحاد (یوپی اے )میں شامل پارٹیوں کے کئی اہم لیڈروں کی موجودگی میں مدھیہ پردیش کے 18ویں وزیر اعلی کے طورپر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔گورنرمحترمہ آنندی بین پٹیل نے مسڑ کمل ناتھ کو سہ پہر تقریبا ڈھائی بجے راجدھانی بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقد ایک شاندار تقریب میں وزیراعلی کے حیثیت سے حلف دلایا۔اس موقع پر یوپی اے میں شامل پارٹیوں کے سینئر لیڈران ایچ ڈی دیوے گوڑا ،فاروق عبداللہ ،شردپوار،شردیادو،چندربابونائیڈو سمیت ایم کے اسٹالن اور تیجسوی یادو بھی موجود تھے ۔شاندار تقریب میں ریاست کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان ،بابولال گوراور کیلاش جوشی ،۔راجستھان کے نومنتخب وزیراعلی اشوک گہلوت ،نائب وزیراعلی سچن پائلٹ ،کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی ،،نوجوت سنگھ سدھو اور، راج ببر بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close