بہارمتھلانچل

کمپٹیشن میں کامیابی کیلئے صبر اور مستقل مطالعہ کی ضرورت: ڈاکٹر مشتاق

دربھنگہ : مقابلہ جاتی امتحان طلباء وطالبات کے اوپر نفسیاتی دبائو ڈالتے ہیں لیکن جوطلباء صبروتحمل اور وقت کے مطابق مستقل مطالعہ کرتے ہیں انہیں کامیابی ضرور ملتی ہے ۔ اس میں طلباء کو نصابی کتابوں کے علاوہ عام معلومات سے متعلق کتابوں اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ مذکورہ باتیں ڈاکٹر مشتاق احمد پرنسپل سی ایم کالج دربھگہ نے کہی۔ ڈاکٹر احمد کالج میں اقلیت کوچنگ کے طلبا ء وطالبات کو خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود حکومتِ بہار پٹنہ کے ذریعہ سی ایم کالج میں بی پی ایس سی(پی ٹی)،یو جی سی (نیٹ، جے آر ایف)اور سی ٹیٹ اورٹیٹ کے لئے گذشتہ یکم اکتوبر 2018سے مفت کوچنگ کا نظم کیا گیا تھا۔ تینوں بیچ میں 60-60طلباء وطالبات کا انتخاب جانچ امتحان کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ان سبھی طلباء وطالبات کو مفت کتابیں اور تعلیمی اشیاء بھی فراہم کرائی گئی تھی ۔ ڈاکٹر احمد نے کہا کہ آئندہ 9دسمبر کو سی ٹیٹ ،16دسمبر کو بی پی ایس سی (پی ٹی) اور 18دسمبر سے یو جی سی نیٹ کا امتحان ہونے والا ہے، اس لئے آج سے کوچنگ کلاس بند کیا جا رہاہے تاکہ طلباء کو جو کتابیں اور ریڈنگ میٹریل دئے گئے ہیں اس سے خود مطالعہ کریں اور پڑھائے گئے اسباق کو دہرائیں تاکہ انہیں ذہن نشیں ہو سکے۔آج بھی ان طلباء کو عام معلومات کی60صفحات کی کتابیں بھی دی گئی ہیں۔ اس موقع پر طلباء وطالبات کافی خوش نظر آر ہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنجے کمار سہنی، ڈاکٹر آفتاب اشرف،پردیپ تیواری، پروفیسر امرت کمار جھا، پروفیسر ضیاء حیدر، پروفیسر یادویندر کمار سنگھ وغیرہ نے بھی طلباء کو کامیابی اور روشن مستقبل کی دعائیں دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close