سیاست

کنفیوز کانگریس لیڈر ریاست کی ترقی نہیں بلکہ تباہی پھیلائیں گے: شیوراج

امریا: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کنفیوز کانگریس کے لیڈر جنہیں یہی پتہ نہیں کہ وہ کیا الزام میرے اوپر لگا رہے ہیں وہ ریاست کی ترقی نہیں بلکہ تباہی پھیلائیں گے۔ مجھے تو پنامہ کس بلا کا نام ہے یہ تو ان کے الزام لگانے پر ہی پتہ چلا۔مسٹر چوہان امریا میں بی جے پی امیدواورں کے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے صرف مدھیہ پردیش کو ایک بیمار ریاست بنا نے کا کام کیا تھا۔ اس ریاست میں بی جے پی بے مثال ترقیاتی کام کرانے کے بعد آج ووٹ مانگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم رائے دہندگان سے خوشحال مدھیہ پردیش بنانے کے نام پر ووٹ دینے کی درخواست کررہے ہیں۔
انہوں نے رائے دہندگان سے کہاکہ آپ اس دیوالی میں ایک چراغ مدھیہ پردیش کی خوشحالی کے لئے بھی جلائیں اور مجھے اپنے بیس دن دیں میں آپ کو پانچ برس ترقی کے دو ں گا۔
انہوں نے کہاکہ سنبل اسکیم اگر بی جے پی اقتدار میں نہیں آئی تو کانگریس بند کردے گی اور پھر ریاست کا مزدور پریشان ہوگا۔انہوں نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جس پارٹی کو وزیراعلی کا اعلان کرنا نہیں آتا وہ ریاست کے عوام کی ترقی کا بھی اعلان نہیں کرسکتی۔ وہ صرف کرسی پانے کے لئے راتوں میں کروٹیں بدل رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close