فلم

کنگنا،پرینکا کے ساتھ’ سپرگرل‘میں کام کرنا چاہتی ہیں

ممبئی:اپنی سنجیدہ اداکاری کےلئے مشہور کنگنا رنوت ،دیسی گرل پرینکا چوپڑا کے ساتھ ’سپرگرل‘ فلم میں کام کرناچاہتی ہیں۔کنگنا رنوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’منی کرنیکا:دی کوین آف جھانسی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی اس فلم میں کنگنا نے لکشمی بائی کا کردار ادا کیا ہے۔کنگنا نے کہا کہ وہ پرینکا کے ساتھ ایک سپرگرل فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔کنگنا نے کہا،’’میں نے پرینکا کے ساتھ’کرش3‘میں کام کیا ہے۔اس فلم میں وہ ایک عام لڑکی کے کردار میں نظر آئیں تھیں لیکن مجھے لگتاہے کہ ہم دونوں ہی سپرگرل کی طرح ہیں اور میں ان کے ساتھ کچھ اسی طرز کی فلم میں کام کرنا چاہوں گی۔پرینکا یوں بھی اپنی زندگی میں ایک مضبوط خاتون ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کنگنا کی فلم ’منی کرنیکا‘ 25جنوری کوریلیز ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close