بہارمتھلانچل

کوئز مقابلے سے طلبا کو سوچنے کا نیا میدان ملتا ہے

کوئز امتحان کے موقع پر اسلامک مشن اسکول کے ڈائریکٹر کا خطاب

جالے:موجودہ بے راہ روی کے دور میں آپ کی دینی معلومات کے تئیں یہ دلچسپی نی صرف قابل قدر ہے بلکہ اسے میں آپ سب کے خوش آئند دینی مستقبل کی علامت سمجھتا ہوں ساتھ ہی مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اگر آپ کی یہی دلچسپی رہی تو سماج کی تصویر کے بدلنے کی راہ آسان ہو سکتی ہے اس لئے میری طرف سے آپ سب دینیات کوئز مقابلہ میں شرکت کے لئے مبارکباد قبول کریں یہ باتیں آج اسلامک مشن اسکول جالے کے زیر اہتمام منعقد آل جالے دینیات کوئز مقابلہ کے امتحان سے قبل اسکول کے ڈائریکٹر اور پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی نے مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کسی بھی مقابلاتی امتحان میں شرکت سے نئی نسل کے جزبے اور حوصلے کو قابل رشک تقویت ملتی ہے اس لئے آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو کسی خوف یا گھبرانے میں مبتلا کرنے کی بجائے خود اعتمادی کے ساتھ ان مقابلوں کا حصہ بنانے کی فکر کریں مولانا فیضی نے کہا کہ ہماری ان تمام پیش رفتوں کا مقصد آپ کو دین کی ان بنیادی معلومات سے واقف کرانا ہے جن سے زندگی کے سفر میں آپ کو قدم قدم پر راہنمائی مل سکتی ہے لیکن یاد رکھئے میرے اس مقصد میں سو فیصد کامیابی کے لئے آپ کا خود اعتماد ہونا ضروری ہے کیونکہ یہی وہ جوہر ہے جو انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے مولانا قاسمی نے کہا کہ اگر آپ تہذیبی بگاڑ کے اس دور میں سماج کو اپنی اہمیت وحیثیت کا احساس دلانا چاہتے ہیں تو اس لئے اپنی فکر واحساس کو دین کے تابع کرنا ہوگا تب ہی آپ کسی خوشگوار نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں قابل ذکر ہے اسلامک مشن اسکول جالے کے زیر اہتمام آل جالے دینیات کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کے امتحان میں جالے کے مختلف اسکولوں میں پڑھنے والے تقریبا 100 طلبہ وطالبات نے شرکت کی اور انہوں نے اسلامک مشن اسکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر سحبان العارفین،سائنس کی ٹیچر راحت پروین،انگلش ٹیچر صوفیہ پروین ،راحت پروین،نالج سینٹر چندر دیپا کے ڈائریکٹر اشہر احمد اور ماسٹر عمر رضوان کی کڑی نگرانی میں امتحان کی کاپی لکھی اور اپنے طرز عمل سے نہ صرف دینی بیداری کا ثبوت دیا بلکہ ان کا حوصلہ اور جذبہ بھی قابل دید تھا اس موقع پر اسکول کی سائنس ٹیچر راحت پروین نے بھی طلبہ وطالبات کے جذبے کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مقابلوں میں شرکت کرنے سے زندگی میں آگے بڑھنے کا راستہ سمجھ میں آتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close