متھلانچل

کوئیک رسپانس ٹیم شہرمیں سرگرم ،15؍مقامات پر ٹریفک پوسٹ قائم

دربھنگہ :کرائم و ٹریفک کنٹرول کے لئے تشکیل کردہ کوئیک رسپانس ٹیم شہرمیں سرگرم ہوگئی ہے۔ یہ ٹیم سوموار سے مکمل طور سے حرکت میں آگئی ہے ۔لیکن عدالت احاطہ اور کلکٹریٹ سڑک کے حالات حسب معمول ہی نظر آئے ۔ اس کے علاوہ سینئر ایس پی نے 15؍مقامات پر ٹریفک پوسٹ بنا یا ہے جہاں ہوم گارڈ کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ٹریفک کنٹرول کے لیے قبل سے تعینات 80پولیس اہلکار کے علاوہ مزید 24 کی تعیناتی کی گئی ہے ۔لہریا سرائے تھانہ کے لوہیا چوک، لہریا سرائے ٹاور پٹرول پمپ کے قریب، سوئٹ ہوم، بس اسٹینڈ جیل کے قریب، پالی رام چوک گدری موڑ، سید نگر کالی مندر کے سامنے روڈ پر، بہادر پور تھانہ حلقہ کے پنڈا سرائے ریلوے گمتی پر، بیتا اوپی کے بیتا چوک اور الل پٹی میں، صدر تھانہ کے دونار چوک نزد ریلوے گمتی مندر کے قریب، ٹاؤن تھانہ کے انکم ٹیکس چوک، مرزا پور چوک، سی آئی ڈی چوک، حسن چوک، یونیورسٹی تھانہ کے دربھنگہ ریلوے اسٹیشن کے شمال اور جنوب میں 2-2ہوم گارڈ کے جوان کو تعینات کیا گیا ہے۔ سبھی جوان پہلے ٹریفک تھانہ میں جوائننگ کے بعد اپنی تعیناتی کے مقام پر مورچہ سنبھالیں گے۔ سینئر ایس پی نے ٹریفک تھانہ انچارج کو ہدایت دی ہے کہ وہ پوری طور سے مستعد ہوکر ٹریفک کنٹرول کرنا یقینی بنائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close