کھیل

کوہلی کو کپتان کے طور پر سلامی دیتا ہوں: روی شاستری

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے پیر کو آسٹریلیائی سر زمین پر تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر کپتان وراٹ کوہلی کی جم کر تعریف کی۔ کوچ نے کہا کہ ہم نے آج فتح حاصل کی ہے۔ میں حال میںرہنا پسند کرتا ہوں اور اپنے کپتان وراٹ کوہلی کو اس ٹیم کے کپتان کے طور پر سلامی دیتا ہوں جس نے آسٹریلیا کو پہلی بار کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ کوہلی ہر ٹیسٹ میچ جوش وجذبہ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں ماضی کی غلطیوں کو قبول کرتے ہوئے چیف کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم گزشتہ 12 ماہ سے تیاری کر رہی تھی۔ نتیجتاً ٹیم نے اپنی غلطیوں کودوہرایا نہیں اور اجتماعی طور پر اپنی توجہ ہدف پر مرکوز کی۔قابل ذکر ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا گیا چوتھا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا اور اس طرح سے ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے اوپر پر قابض بھارتی ٹیم نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت کر بارڈر-گواسکر ٹرافی اپنے نام کی۔اس کے علاوہ بھارت پہلی ایشیائی ٹیم ہے، جس نے آسٹریلیا میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعد بھارت پانچویں ٹیم ہے، جس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close