فلم

کپور خاندان کا آر کے اسٹوڈیو بیچنے کا فیصلہ

راج کپور کا آر کے اسٹوڈیو اب بکنے جا رہا ہے۔ لیجینڈری اداکار راج کپور نے 70 سال قبل چینبور میں اس اسٹوڈیو کی تعمیر کی تھی۔ راج کپور کی بیوی کرشنا راج سمیت پورے خاندان نے مل کر یہ فیصلہ لیا ہے۔رشی کپور نے بھی ٹویٹ کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ واضح ہو کہ کپور خاندان اسٹوڈیو بیچنے کے لئے بلڈرس، ریولپرس اور کارپوریٹس سے رابطے میں ہے۔ خاندان کی جانب سے رشی کپور نے کہا کہ ’ ہم نے اسٹوڈیو میں رینویٹ کرایا تھا لیکن ہر بار ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ کئی بار یہ ضروری نہیں کہ ساری چیزیں آپ کے حساب سے ہی ہوں۔ ہم سبھی اس بات سے بے حد غمگین ہیں۔
راج کپور نے 90 فیصدی فلمیں دو ایکڑ میں تیار اسی اسٹوڈیو میں بنائی تھی۔ گزشتہ سال 16 ستمبر کو اسٹوڈیو میں آگ لگ گئی تھی۔ اسی دوران اس کے کچھ حصہ جل گئے تھے۔اسٹوڈیو بیچنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل کوئی بھی اتنی دور شوٹنگ کے لئے نہیں آنا چاہتا، کیوں کہ انہیں یا تو اندھیری کا پھر گورے گاوں کی جگہ آسانی سے مل جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close