بہارمتھلانچل

کچڑے کاانبار،آبی جماؤ سے عوام پریشان

بتیا:مجھولياسوچھتاکا پول کھول رہا ہے،بلاک ہیڈ کوارٹر کا اسٹیشن جانے والا سڑک کوڑہ ،کچڑا، اورآبی جماؤکا خمیازہ بھگتنے کے لیے مجبور ہے۔ عام لوگ اوربلاک آر جے ڈی صدر سریندر کمار مکھیانے بتایا کہ مین بازار چوک سے ہری پکڑی جانے والے راستے میں چوک کے قریب کچڑے کا انبار لگاہوا ہے۔ وہی مادھوپور پیکس شاخ مجھوليا سے بلاک ہیڈ کوارٹر ہوتے ہوئے اسٹیشن جانے والے راستے پر آبی جماؤسے عام لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے جبکہ حکومت لاکھوں روپے خرچ کر گلی وسڑک کو پختہ کرایا ہے۔آبی جماؤسے سڑک جرجر ہورہاہے۔پہلے بھی بنائی گئی نالی بھی جرجر ہوچکی ہے۔ جس سے آبی جماؤ اور کیچڑ کا سامنا گاڑی چلانے والوں یا ڈرائیور اور عام عوام کو کرنا پڑرہاہے۔ وہیں چینی میل گیٹ کے سامنے مقامی انتظامیہ کے ذریعہ حکم دینے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر بنا بریکر خطرے سے خالی نہیں ہے ۔بہت سے لوگ اس بریکر سے زخمی ہو چکے ہیں، کئی خواتین اورضعیف زخمی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ آج تک بریکر کو نہیں ہٹاسکی ہے۔ آر جے ڈی کے بلاک صدر ایس ڈی او سے شکایت کی ہے۔ مسٹر مکھیا نے بتایا کہ انتظامیہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان بنی ہوئی ہے۔ ان مسائل پر انتظامیہ کی طرف سے فوری طور سے کارروائی نہیں کی گئی تو آرجے ڈی کارکنان تحریک کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس سلسلہ میں ایس ڈی او ودیانند پاسوان نے بتایا کہ جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close