کھیل

کھلاڑی کو کیریئر ختم کر نے کے لئے مجبور نہیں کرسکتے :انضمام

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو اپنا انٹرنیشنل کیریئر ختم کر نے کے لئے مجبور نہیں کرسکتے کیونکہ یہ فیصلہ کرکٹرز کو خود ہی کرنا ہوتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ عالمی کپ کے ممکنہ بیس کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں انہوں نے خود ہی کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
انضمام الحق نے کہا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں جن کو خود اس بات کا علم ہے کہ انہیں کب جانا ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی انہیں اب بھی قابل غور سمجھتی ہے اور جب بھی ضرورت محسوس ہوئی انہیں موقع دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے دورے سے قبل محمد حفیظ نے خود کہا تھا کہ وہ ساری زندگی اوپنر کھیلتے آئے ہیں لہٰذا وہ زمبابوے میں بھی اسی پوزیشن پر کھیلیں گے لیکن اوپنرز کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ان کی جگہ نہیں بن سکی۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مخالفت کے باوجود پاکستانی سلیکشن کمیٹی اور کپتان سرفراز احمد کی کوششوں نے ٹیسٹ اوپنر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کےخلاف سیریز کےلئے 18ویں کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان ٹیم میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close