ہندوستان

کیدار بابا کادرشن کر پی ایم مودی نے آشیر وادلیا

دہرادون:اتراکھنڈ کے ہرشل میں فوج کے جوانوں کو دیوالی کی مبارکباد دینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کیدارناتھ پہنچے۔ کیدارناتھ مندر کے گربھ گرہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریباً 20 منٹ تک بابا کی پوجا کی۔تیرتھ پروہت پروین تیواری نے پوجا کرائی۔بدھ کو کیداردھام پہنچنے پر وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت اور گورنر بے بی رانی موریہ نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم براہ راست بابا کیدار کی پوجا اور ردرابھشیک کرنے پہنچے۔ انہوں نے تقریباً 20 منٹ پوجا کی اور مندر کی پریکرما کی۔ اس موقع پر وہ شنکراچاریہ سمادھی کو دیکھنے پہنچے۔ بابا کیدار کی پوجا کے بعد پی ایم مودی نے کیدارناتھ میں تزئین کاری کے کاموں کا جائزہ لیا اور حکام سے اس موضوع میں مکمل معلومات حاصل کی۔ اس کے بعد وہ عقیدت مندوں کے درمیان پہنچے اور انہوں نے سب کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وہاں لگی تصویر گیلری بھی دیکھی۔ اس دوران بدری ناتھ۔کیدارناتھ مندر کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو پرساد ہدیہ کیا گیا۔ اس دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنکھ، بی جے پی ریاستی صدر اجے بھٹ، کابینہ وزیر پرکاش پنت، اعلیٰ تعلیم کے وزیرڈاکٹر دھن سنگھ راوت، پتنجلی یوگ پیٹھ سے آچاریہ بال کرشن نے بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔
چھاؤنی بنی رہی کیدارپوری
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کو لے کر کیدارناتھ دھام چھاؤنی میں تبدیل رہا۔ وزیر اعظم کی سیکورٹی کے نظام میں ساڑھے چار سو سے زیادہ پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی تھی۔ وزیر اعظم تیسری بار کیدارناتھ کے دورے پر پہنچے۔ پولیس فورس ردرا پوائنٹ، بیس کیمپ، ہیلی پیڈ کے ساتھ ہی کیدارناتھ مندر چھاؤنی میں تبدیل رہی۔ پی ایم کی حفاظت میں پانچ ایس پی، ایک اے ایس پی ، 11سی او، 8 انسپکٹر، 64 ایس او اور سب انسپکٹر، 200 کانسٹیبل، 35 خاتون کانسٹیبل، دو کمپنی پی ایس سی ، ایک ٹیم بم ڈسپوزل اسکواڈ، تین ٹیم ایس ڈی آر ایف کے ساتھ ہی ایل آئی یو کی ٹیم تعینات رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close