فلم

کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے سلمان نے 12کروڑامداد دی

ممبئی:کیرالہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پورا ملک ایک ہو گیا ہے۔ لوگ بڑھ چڑھ کر متاثرین کے لئے عطیہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے آگے آکر متاثرین کی مدد کے لئے اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کے کئی دگجوں نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے کروڑوں روپیے عطیہ کئے ہیں۔وہیں خبر ہے کہ سلمان خان نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع سلمان خان کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر دی۔
جاوید جعفری نے ٹویٹ کیا ’سلمان خان نے کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے سی ایم ریلیف فنڈ میں 12 کروڑ روپیے عطیہ کئے ہیں۔ یہ انسان صحیح میں کچھ مختلف ہے۔ کتنوں کی دعایں لے کر چل رہا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی عزت کرنے کے ساتھ ہی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔ بالی ووڈ اسٹار کی عطیہ کی گئی رقم کو دیکھیں تو اب تک سب سے زیادہ روپیے عطیہ کرنے والے اسٹار سلمان خان ہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close