فلم

کینسرمیں مبتلا سونالی بیندرے نے ایسے منائلی دیوالی

کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ روز دیوالی کی خوشیاں اپنے گھروالوں کے ساتھ منائیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ روز دیوالی کا تہوار اپنے شوہرگولڈی بہل اور بیٹے رنویر کے ساتھ نیویارک میں منایا، اداکارہ کی دیوالی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ سونالی بیندرے نےدیوالی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک غیر روایتی طور پر منائی جانے والی دیوالی تھی کیونکہ ہمارے پاس بھارتی ( روایتی) کپڑے موجود نہیں تھے اور پوجا بھی چھوٹی سی ہوئی لیکن یہ سب دل سے کیاگیا تھا۔ ‘
انہوں نے آخر میںاپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارک باد دی اور اس موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔
سونالی بیندرے ، گولڈی بہل اور ان کے صاحبزادے نے پوجا کے بعد روایتی انداز میں دعا مانگی اور پراسادکے طور پر گلاب جامن اور خشک میوہ جات آپس میں تقسیم کیے۔اداکارہ سونالی بیندرے پر رواں سال جولائی میں انکشاف ہوا تھا کہ انہیں کینسر کا مرض لاحق ہے، نیویارک میں ان کا علاج جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close