فلم

‘ کینسر سے متاثر سونالی بیندرے کا جذباتی خط ، ‘ ہر مصیبت کا بہادری سے مقابلہ کروں گی

بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے بدھ کو سوشل میڈیا کے ذریعے چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ان کے ٹویٹ کے مطابق وہ کینسر سے متاثر ہیں اور نیو یارک میں علاج کروا رہی ہیں۔سونالی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک خط کے ذریعے اپنی حالت بیان کی۔

انہو ں نے لکھا، ‘کبھی ۔کبھی جب آپ کو کوئی امید نہ ہوتی تو زندگی آپ کو گگلی دیتی ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں سامنے آیا کہ مجھے ہائی گریڈ کینسر ہے ۔ ہمیں اب تک اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا۔میرے اہل خانہ اور میرے دوست میرے قریب ہیں سبھی مجھے سپورٹ کر رہے ہیں اور خیال رہے کہ میں خوش قسمت ہوں اور سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس سب سے لڑنے کا اس سے بہترکوئی دوسرا طریقہ نہیں ہو سکتا۔میں فی الحال نیویارک میں علاج کروا رہی ہوں۔میں امید کرتی ہوں کہ راستے میں آنے والی ہر مصیبت سے لڑوں گی ۔اب تک کے سفر میں اپنوں کے پیار اور سپورٹ نے میری مدد کی ہے۔اس کیلئے میں میں بہت شکر گزار ہوں۔

سونالی کے اس پوسٹ کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ‘گیٹ ویل سون’ اور ٹیک کیئر جیسے کمینٹس کا سیلاب لگا ہوا ہے۔بتادیں کہ اسی طرح عرفان خان کی بیماری کی خبر نے بھی سبھی کو چونکا دیا تھا۔عرفان خان لندن میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close