ٹیکنالوجی

کینٹ آر او نے پٹنہ میں لانچ کیا نیکس جین آر و واٹر پیوریفائر

پٹنہ:۔ہندوستان کے تیزی سے ترقی پذیر شہر پٹنہ سے آج ملک کی سب سے بڑی آر اوواٹر پیوریفائیر کمپنی کینٹ نے اپنی نئی تلاش نیکس جین آر و واٹرپیوریفائر کے لانچ کا افتتاح کیا۔اس نئی انقلابی تکنیک کو ایک اضافی یووی تحفظ کوریچ دیا گیا ہے جس کے ذریعے اسٹوریج ٹینک میں بھی پانی کی شفافیت برقرار رہتی ہے۔طویل عرصے تک جمع پانی میں بھی بیکٹیریا اور وائرس کے پھر سے سرگرم ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے کینٹ آر نے اس ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے۔اس تکنیک میں آر او کے واٹر اسٹوریج تنیک میں یو وی -ایل ای ڈی روشنی تحفظ کے ساتھ ساتھ یہ یقینی بناتا ہے کہ اسٹور کئے گئے شفاف پانی کے ٹینک میںکبھی بھی انفکٹیڈ نہ ہو۔ مختصر طور پر، یہ تحفظ کی ایک اضافی پرت کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ ہر وقت صارفین کو 100 فیصد خالص پانی مل جائے۔
ٹکنالوجی ور اس کی اہلیت کو یقینی بنانے کے لئے آزاد لیبارٹریز کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کے اثرات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اگرچہ بیکٹیریا ٹینک میں داخل ہوتا ہے، جو انتہائی ناممکن ہے، پھر بھی ا سٹوریج ٹینک میں یووی-ایل ای ڈی سے 30 منٹ کے اندر اندر جراثیم سے پاک کرنے میں اہل ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ گاہک کو کسی بھی قسم کی بیکٹیریا سے پاک 100 فیصد خالص پانی ملے۔
پٹنہ میں واٹر پیوریفائر کی نئی رینج کا آغاز کرتے ہوئے کینٹ آر او سسٹمز لمیٹڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمہیش گپتا نے کہا ” کینٹ آرو برانڈ کے خالص ہونے کا مترجم بن گیا ہے۔گاہکوں کے اس اعتماد سے متاثر ہوکر ہم نے انوویشن کو دھیان میں رکھا اور جدید ٹیکنالوجی اور کفایتی قیمت پر ہمارے گاہکوں کو یہ تازہ ترین حل پیش کیا۔ ہمار ی اس تازہ ترین پیشکش میں پیوریفائر کے اسٹوریج ٹینک میں یو وی تحفظ فراہم کی گئی ہے، یہ ایک ایساانوویشن ہے جس سے ایک مرتبہ پیوریفائر کیا گیا پانی ہمیشہ 100 فیصد خالص رہتا ہے اور گاہکوں کے دل و دماغ کو 100 فی صد کی سکون اور اطمینان فراہم کرتا ہے۔ ”

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close