ٹیکنالوجی

کے ٹی ایم نے پٹنہ میں ’اورینج ڈے‘ کا کامیاب انعقاد کیا

پٹنہ : یورپی ریسنگ کے معروف کے ٹی ایم نے اپنے گاہکوں اور پٹنہ کے موٹر سائیکل دیوانوں کے لئے ’اورینج ڈے‘ کا مزید ایک کامیاب انعقاد کیا۔ ’اورینج ڈے‘ کا اانعقاد کے ٹی ایم بائیکس کی زبردست خوبیوں کا احسااس کرانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ یہ کے ٹی ایم بائیک مالکوں کو اپنی ڈیوک اور آر سی بائیکوں کی طاقت کا احساس کے ساتھ ریسنگ ٹریک پر دوسری کے ٹی ایم بائیک سے بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی ڈیوک کی خواہش رکھنے والے لوگ حال ہی میں لانچ اور دیرینہ بائیک ڈیوک 125 اے بی سی کا بھی دیدار کرنے کا موقع ملا۔
مسلسل 17 معروف داکر ریلی ٹائٹل سمیت مختلف زمروں میں271 سے زیادہ ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹل کے ساتھ ریسنگ کے ٹی ایم برانڈ کااٹوٹ حصہ ہے۔ اس کی بائیک ڈیزائننگ میں ہی ریسنگ کی سوچ صاف نظر آتی ہے۔ ہلکی لیکن مضبوط پرزوں کے ذریعہ کے ٹی ایم بائیکس اپنے زمرے میں بہترین طاقت اور وزن کا تناسب فراہم کرتا ہے۔
‘اورینج ڈے’ کا انعقادراج گھرانا بینکوئیٹ ہال، گوکھولا پتھ، شری کرشنا پورم، داناپور نظامت، پٹنہ، بہار میں کیا گیا۔ رجسٹرڈ بائیکرس کے ساتھ ریسنگ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوا۔ اس کے ساتھ ہی کے ٹی ایم بائیکس کی خوبیاں بتانے کیلئے ایکسپرٹ کے ساتھ کلاس روم سیشن بھی ہوا۔اس کے علاوہ ٹریک پرکے ٹی ایم بائیکوںکی خوبیوں کو بھی دکھایا گیا ہے تاکہ سواربائیکنگ کے تجربے کو مزید بڑھا سکیں۔ 200 ڈیوک اور آر سی 200 گاہکوں کے لئے الگ الگ ریس منعقد کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close