ہندوستان

گئو ماتا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر کیا حملہ، ٹوٹ گئیں پسلیاں

احمد آباد:گائے کے نام پر ہجومی تشدد اور لوگوں کیمارپیٹ کامعاملہ تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن جب گائے ہی اپنے کسی حامی پر حملہ کر دے تو آپ کیا سوچیں گے ۔گجرات میں ایسا ہی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں گجرات کے ممبرپارلیمنٹ اورسابق وزیرلیلا دھرواگھیلا پرگائے نے حملہ کر دیا۔یہ حملہ گائے نے ان پر اس وقت کیا جب وہ گھر سے باہرنکلے ہی تھے۔ گائے کے اس حملے میں بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کے سینے کی دوپسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اورفی الحال وہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی وہاں موجود لوگوں نے انہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔واگھیلا گجرات کی پاٹن لوک سبھا سیٹ سے ممبرپارلیمنٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ سابق وزیرپنچ شیل پارک سوسائٹی واقع اپنے گھرسے باہرسڑک پر نکلے ہی تھے کہ ان پرایک گائے نے حملہ کردیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واگھیلا نے گائے کورومال دکھا کر بھگانے کی کوشش تو کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ گائے کے اس حملے سے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کی سینے کی دوپسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ نیوزایکس کی خبرکے مطابق ان کے جسم کے اندربلیڈنگ ہونے کے سبب خون جم گیا، اس وجہ سے انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی ہے۔فی الحال واگھیلا ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں گاندھی نگر کے اپولو اسپتال میں داخل ہیں۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد تمام لیڈر بی جے پی ممبرپارلیمنٹ لیلا دھر واگھیلا کی خیریت دریافت کرنے اور ان سے ملنے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close