بہارکوسی

گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پرتین قیدیوں کوآزادکیاگیا

موتیہاری(محمداکرم) موتیہاری سنٹرل جیل میں گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پرکئی طرح کے پروگرام منعقدہوئے اورقیدیوں کوصحیح طریقے سے زندگی گزارنے کاسبق پڑھایاگیا۔پروگرام کی صدارت کررہے جیل انتظامیہ کے ڈی آئی جی نیرج کمارنے قیدیوں کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ غصہ پرقابوپائے،غصہ پرقابونہیں پانے کی وجہ سے ہی آپ لوگ جیل کی سزاکاٹ رہے ہیں۔گائوں سماج میں لوگ غصہ پرقابوہی اچھی زندگی جیتے ہیں اورکمزورلوگ غصہ کواپناہتھیاربنالیتے ہیں جونقصان دہ ثابت ہوتاہے۔وہیں ڈی ایم رمن کمارنے گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پرآزادکئے گئے قیدیوں کوسماج میں آپسی بھائی چارگی سے رہنے کاسبق پڑھایا۔جن لوگوں کواس موقع پرآزادکیاگیاان میں مسکاٹ محلے کے منتظم کمال،بتیانگرکے امریکہ مکھیا اورسیوان کے رام بلی پنڈت شامل ہیں۔ان بندیوں کوگاندھی ساہتیہ اورکپڑوں سے نوازاگیا۔شام کوجیل میں گاندھی جی سے جڑے موضوع پرناٹک،مقابلہ اورکھیل کودمنعقدہوا۔اس موقع پرایس پی اوپندرکمارشرما،جیل کے افسرمنوج کمار،ڈی ڈی سی اکھلیش سنگھ،اے سی کمارمنگلم،منوج رجک سمیت دیگرافسران موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close