بہارپٹنہ

گاندھی جی کے اختیارات کی تقسیم کا خواب ہم شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہیں:وزیر اعلیٰ

پٹنہ: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمارنے آج دربھنگہ ضلع کے بیرول میں سہرسہ ضلع کے بلوا ہا سے گنڈول کے درمیان کوسی ندی پر 404کروڑ 45لاکھ روپے کی لاگت سے اعلیٰ سطحی آر سی سی پل کے رابطہ سڑک کا گنڈول سے برول (ہانٹی ، کوٹھی )دربھنگہ تک توسیع کاری کاافتتاح ریمونٹ کے ذریعہ سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی ۔اس موقع پر پنچایت سرکار بھون برول اور پبلک سروس کے حقوق ایکٹ اور لوک شکایت حل حق ایکٹ کے تحت پنچایت سہولت سینٹر کا افتتاح کر کے وزیر اعلیٰ نے اس کا معائنہ کیا ۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے پنچایت سویدھا کیندر میں بہار سروس سدھار مشن سوسائیٹی کا کلنڈر ، ہنڈ کلنڈر ، اور ٹیبل کلنڈر کا اجرا کیا جس میں پبلک سروس کا حق قانو اور لوک شکایت حل حق قانون کی پوری جانکاری ہے ۔اس کلینڈر کو لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان دونوں حقوق کے قانون کے تحت ملنے والی سہولتوں کا فائدہ اٹھاسکیں ۔ وزیر اعلیٰ کے استقبال میں اسکولی بچوں نے خیر مقدمی گیت گائے ۔ پنچایت سرکار بھون برول کے داخلہ گیٹ پر باقاعدہ طور سے لکھے گئے سات سماجی پاپ کا وزیر اعلیٰ نے نقاب کشائی کی ۔ پنچایت سرکار بھون احاطہ میں وزیر اعلیٰ نے شجر کاری کی ۔ وزیر اعلیٰ نے گرام ٹرانسپورٹ منصوبہ کے مستفیضوں کو چابی سونپی۔
عومی جلسہ کے سلسلہ میںبنائے گئے اسٹیچ پر مقامی لیڈران اور عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کو مکھانا کا مالا ، پاگ ، شال اور مومنٹو دے کر ان کا استقبال کیا ۔ پروجیکٹ سے متعلق ایک ڈاکومنٹری فلم وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے پروگرام میں کسانوں کے لیے الگ ایگریکلچر فیڈر کے توسط سے دی جانے والی بجلی کا کوارڈینشن سرٹیفکیٹ اور پنچایت سرکار بھون میں تکنیکی اسسٹنٹ اور کلرک کے عہدہ پر تعینات کیے گئے لوگوں کو تقرر نامہ دیا ۔ اس کے علاوہ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ اور وزیر اعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ کے مستفیضوں کو چیک دیا ۔پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ سہرسہ ضلع کے تحت بلواہا سے گنڈول کے درمیان کوسی ندی پر 404کروڑ 45لاکھ روپے کی لاگت سے اعلیٰ سطحی آر سی سی پل اور سڑک پروجیکٹ کا افتتاح ہواہے جس کا بہت پہلے ہی فیصلہ کیا گیاتھا ۔ اس سے سہر سہ اور دربھنگہ کے درمیان کی دوری کم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013 میں ہی کوسی اور متھلانچل کو جوڑنے کے منصوبہ پر کام شروع ہواتھا ۔ اس دوران کملا ندی پر پل اور رابطہ سڑک کی تعمیر ہوئی ۔ بلواہا میں 531کروڑ روپے کی لاگت سے پل اور 404کروڑ 45لاکھ روپے کی لاگت سے 10میٹر چوڑی 12.67کیلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کرائی گئی جس میں 2پرا اور 11چھوٹے پل شامل ہیں ۔ اس کے لیے 93کروڑ 85لاکھ روپے زمین ایکوائر کر نے پر خرچ کیاگیا ۔ اس طرح کل 950 کروڑ کی لاگت سے پل اور رابطہ سڑک کی تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دربھنگہ سے سہر سہ جانے کے لیے صرف 42کیلو میٹر کی دوری طے کر نی پڑے گی ۔ سال 2009 سے ہم لوگ اس کام میں لگے ہوئے تھے جو آج پورا ہو ا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کے توسط سے 13منصوبوں کا افتتاح اور 23منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشیسور استھان سے پھول توڑا گھاٹ کے درمیان 391کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک اور 7بڑے پلوں کی تعمیر ہونی ہے جس کا آج سنگبنیاد رکھا گیا ہے ۔ اس کا کام پورا ہو نے کے بعد کوشیسور استھان سے کھگڑیا کے درمایان 80کیلو میٹر کا فاصلہ کم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورایقین ہے اور سڑک تعمیرات محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری نے تحریری طور پر بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ دو سال کے اندر یہ کام پورا ہو جائیگا ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت اپنے وسائل سے 1126 کروڑ روپے کی لاگت سے رسیا ساڑی سے برونا برج تک 7میٹر چوڑا اسٹیٹ ہائیوے کی تعمیر کرانے جارہی ہے ۔ اس پروجیکٹ کے پورا ہو نے پر برونا برج سے حاجی پور ہو تے ہوئے لوگ پٹنہ آسانی سے پہنچ سکیں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2005میں جب ہمیں بہار کے لوگوں نے موقع دیا ، اس کے بعد ہم نے بہار کے دور دراز علاقوں سے 6گھنٹے میں پٹنہ پہنچنے کانشانہ پر کام کر نا شروع کیا ۔ اس کے لیے پورے بہار میں کئی پل ، پولیا اور سڑک کی تعمیر کرائی گئی ۔ نشانہ حاصل کر لینے کے بعد اب بہار کے دور دراز علاقوں سے پٹنہ پہنچنے کے لیے 5گھنٹہ کا نشانہ متعین کیا گیا ہے اور اس ملک میں کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج جس پہنچ سڑک کا افتتاح ہوا ہے وہ پشتہ سے 6میٹر اونچی ہے اس لیے اس کے دونوں طرف سڑک اور عوامی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے لوہے کا بیریر لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے اور خیال رہا ہے کہ جس طرح سے مرکزی حکومت کے بعد ریاستی حکومت ہے اسی طرح سے ریاستی حکومت کے بعد پنچایت سرکار بھی ہو تاکہ گاندھی جی کا اختیارات کی تقسیم خواپ پورا ہو سکے۔ اسی کے تحت پنچایت سرکار بھون کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ پہلے ریونیوملازمین کو تلاش کر نا پڑتا تھا اب ان کے بیٹھنے کی جگہ متعین کر دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پنچایت سرکار بھون سے آمدنی ، رہائشی ، ذات سرٹیفکیٹ جیسے 52خدمات کا فائدہ بھی لوگوں کو ملے گا جس کے لیے انہیں بلاک دفتر جانا پڑتاتھا ۔ پبلک سروس کا حق قانون کے تحت ملنے والی خدمات سے متعلق درخواست اب پنچاست سرکار بھون سے ہی آن لائن منتقل کر نے کی سہولت مہیا کرائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ لوک شکایت حل حق ایکٹ کے لیے آن لائن درخواست بھی اب پنچایت سرکار بھون سے کر سکتے ہیں جس کی رسید درخواست دہندہ کو دی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ گرام پریوہن منصوبہ بھی لاگو کر دیا گیا ہے جس کے تحت گاڑی دی جارہی ہے ۔ ہم لوگوں نے اس سال 31دسمبر تک ہر خواہشمند کنبے کو بجلی کنکشن دینے کا منصوبہ تھا جسے 25اکتوبر تک پورا کر لیا گیا ۔اب 31دسمبر 2019 تک ہر خواہشمند کسان کو آبپاشی کے لیے بنائے گئے ایگریکلچر فیڈر سے بجلی مہیا کرانے کے ساتھ ہی پورے بہار کے خستہ حال تاروں کو بدلنے کا نشانہ ہم لوگوں نے متعین کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انصاف کے ساتھ ترقی ہمارا یقین ہے اور ترقی کے ساتھ ساتھ ہم سماج سدھار کا بھی کام کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے شراب بندی کا بھی تذکرہ کیا ۔ پروگرام گرام میں موجود لوگوں سے عہد لیتے ہوئے کہاکہ سب سے ضروری ہے بچوں کو پڑھانا اس لیے اپنے بچوں کو ضرور پڑھائین اور انٹر میڈیٹ سے آگے کی پڑھائی کے لیے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت ملنے والے 4لاکھ روپے کے قرض کی ضرورت پڑنے پر فائدہ بھی لیجئے ۔ فوڈ اور صارفین تحفظ کے وزیر جناب مدن سہنی کی درخواست پر سپول بیروا روڈ کی تعمیر کا کام دیہی ترقیات محکمہ سے سڑک تعمیر ات محکمہ کو منتقل کر نے اور ہاٹی سپہا ، پپرا گھاٹ سڑک تعمیرات کا کام دیہی ورک محکمہ سے سڑک تعمیرات محکمہ کو منتقل کیے جانے کے بارے میں عمارت تعمیرات و ضلع کے انچارج وزیر جناب مہیشور ہزاری کے اپیل پر قبول کیے جانے کا وزیر اعلیٰ نے آخر میں اعلان کیا ۔
عوامی جلسہ میں شامل لوگوں کو وزیر اعلیٰ نے نئے سال کی مبارکباد دی ۔پروگرام کے بعد آج افتتاح کیے گئے پہنچ روڈ کا وزیر اعلیٰ نے بیرول سے سہر سہ کا سفر طے کر کے معائنہ کیا ۔عوامی جلسہ کو نائب وزیر اعلیٰ جناب سشل کمار مودی ، سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نند کشور یادو، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب مہشورہزاری ، فوڈ صارفین تحفظ کے وزیر جناب مدن سہنی ، بہار ریاستی منصوبہ کونسل کے رکن سنجئے جھا ، ممبر قانون ساز کونسل سنیل کمار سنگھ اور بہار ریاستی پل تعمیرات کارپوریشن کے چیئر مین جناب جتندر سریواستو نے بھی کیا ۔اس موقع پر ممبر اسمبلی جناب سنجے سراوگی ، ممبر اسمبلی جناب جیویش مشرا ، ممبر اسمبلی جناب امر ناتھ گامی ، ممبر اسمبلی جناب رتیش سد ا، ممبر اسمبلی جناب ششی بھوشن ہزاری ، ممبر قانو ساز کونسل جنار دلپ سہنی ، پرنسپل سکریٹری جناب امرت لال مینا ، بہار ریاستی پل تعمیرات کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب امیش کمار ، محترمہ پرتیما ورماسمت دیگر سینر افسران ، جیویکا کی دیدیاں ، سڑک تعمیرات محکمہ اور بہار ریاستی پل تعمیرات محکمہ کے انجینئر اور عام لوگ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close