بہارکوسی

گاندھی جی کے سپنے کوپوراکررہے ہیں وزیراعظم :رادھاموہن سنگھ

گاندھی جی کولوگوں نے یادکرمجسمے پرکی گل پوشی،ان کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کالیاحلف،بچوں نے پروگرام منعقدکرکے کیاباپوکویاد

موتیہاری(محمداکرم) بابائے قوم مہاتماگاندھی کی ۱۵۰ویں یوم پیدائش ضلع بھرمیں دھوم دھام سے منائی گئی۔ان کی یاد میں سبھی سیاسی وغیرسیاسی پارٹیوں نے جگہ جگہ جلسہ منعقدکرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیااورمجسمے پرگلپوشی کی ۔موتیہاری ڈی ایم رمن کمارنے گاندھی اسمارک وسنگرہالیہ میں باپوکے مجسمے پرگلپوشی کرخراج تحسین پیش کی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ بابائے قوم مہاتماگاندھی ایک ایسے شخص تھے جس نے پورے ملک کے اندرسبھی طبقے کے لوگوں کوآزادی کی تئیں بیدارکرملک کوآزادکرایا۔آج ہمیں باپوکے بتائے ہوئے راستے پرچل کرملک کوترقی یافتہ بناناہے۔وہیں مرکزی وزیررادھاموہن سنگھ نے گوپال ساہ پلس ٹواسکول میں منعقدبابائے قو م مہاتماگاندھی ولال بہادرشاستری کے یوم پیدائش کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ گاندھی جی گائوں ،غریب اورکسانوںکے بارے میں سوچتے تھے جن کے سپنے کووزیراعظم نریندرمودی پوراکررہے ہیں۔پروگرام میں ریاستی وزیرسیاحت پرمودکمار،بھاجپاایم ایل سی ببلوگپتاسمیت اسکول کے طلباوطالبات موجودتھے۔ دوسری طرف مشرقی چمپارن ستیہ گرہ پارک کے پاس اٹل بہاری واجپئی کے نام پرجم سنٹرکاافتتاح کیا۔بنجریا موجودآشرم میں کانگریس پارٹی کے ذریعے جلسہ منعقدکرانہیں یادکیاگیااورانکے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کاحلف لیاگیا۔اس موقع پرکانگریس ضلع صدرشیلیندرکمارشکلا، فیروزاحمدسمیت دیگرلیڈران موجودتھے۔ وہیں ترکولیانمائندہ منصورعالم سے ملی خبرکے مطابق مہاتماگاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پرگاندھی گھاٹ موجودباپوکے مجسمہ پرگلپوشی کیاگیا۔جہاں سبھاش سنگھ،مکھیابے بی عالم،شمبھوپرساد،اچھے لال سنگھ،رگھوور پرساد،دھرم ناتھ پاسوان کے علاوہ بی ڈی اوراجیش بھوشن،سی اوسنجے کمارمشرانے گلپوشی کی۔اس موقع پرعوامی نمائندگان اورافسران کے ذریعے جھاڑولگاکرگاندھی گھاٹ کی صفائی بھی کی گئی۔رام گڑھوا نمائندہ محمدافضل کے مطابق بلاک میں گاندھی جی کی ۱۵۰ویں یوم پیدائش کے موقع پرجگہ جگہ پروگرام منعقدکرنے کے ساتھ ساتھ جھانسی نکالی گئی۔مقامی اسکول،کالج اورمدرسوں میں پروگرام کاانعقادکیاگیا۔ٹیچرپریم سنگھ،مفتی ضیاء الحق،مولاناریاض احمد،قاری عبدالصمد، عبداللہ، راجن سری واشتو،سوبودھ پانڈے، قمرالہدی،پریم کشورسمیت دیگر موجودتھے۔ڈھاکہ گاندھی چوک کے پاس بابائے قوم کے مجسمے کے اوپرڈی ایس پی آلوک کمار،بی ڈی اوگیان پرکاش سمیت دیگرافسران نے گل پوشی کی۔مہسی بلاک حلقہ کے سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں میں سوچھتاابھیان چلاکرگاندھی جی کی یوم پیدائش منایاگیااورانکے مجسمے پرگل پوشی کی گئی۔اس سمت میں بلاک ترقیاتی افسرکرشناکمار، اردومیڈل اسکول مرزاپور میں ہیڈماسٹر اسرارالحق، مرزاپور پرائمری اسکول میں شمشادعلی انصاری، ترقیاتی افسرگوری کماری ٹیچرپون سنگھ نے حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close