گجرات

گجرات میں بہار کے نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، پولیس نے بتایا حادثہ

سورت:گجرات کے سورت میں بنیادی طور پر گیا (بہار) کے رہنے والے ایک نوجوان کی جمعہ کی شام موت ہو گئی۔ نوجوان کے اہل خانہ کا دعوی ہے کہ لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا گیا۔ تاہم، پولیس نے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔امرجیت نامی یہ نوجوان گزشتہ 15 سال سے سورت میں رہ رہا تھا۔ وہ پنڈیشورا علاقے میں واقع ایک مل میں کام کرتا تھا اور وہاں مزدوروں کو فراہم کرنے کا کام بھی کرتا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام میں وہ مل سے گھر واپس لوٹ رہا تھا تبھی مشتعل بھیڑ نے اس کا قتل کر دیا۔وہیں، سورت کے پولیس کمشنر ستیش شرما نے میڈیا کو بتایا کہ یہ موب لنچنگ کا واقعہ نہیں ہے اور امرجیت کی موت بھیانک سڑک حادثہ میں ہوئی ہے۔امرجیت 15 سال پہلے وہاں ملازمت کی تلاش میں گیا تھا اور کافی محنت کرنے کے بعد اس نے وہاں گھر بھی بنا لیا تھا اور شادی بھی کر لی تھی۔ امرجیت کے دو بچے بھی ہیں۔وہ بہار میں گیا ضلع کے کونچ تھانہ کے کوڑیا گاؤں کا رہائشی تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سے ہی اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close