پٹنہ

گرونانک کا یوم پیدائش اتسو’پرکاش پرو‘کی طرح منا یا جائے گا :وزیر اعلیٰ

پٹنہ :وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمارآج گروپورنما کے دن تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب میںپرکاش پوجا کے موقع پر حاضر ہوئے ۔تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب کے جتھیدار گرانتھی شری جانی اقبال سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو سروپا اور تلوار دے کر استقبال کیا ۔گروپورنما کے موقع پر تخت شری مندر جی پٹنہ صاحب میں جمع ہوئے سکھ عقیدت مندوں کا وزیر اعلیٰ نے ہاتھ جوڑ کر خیر مقدم کیا ۔میڈیا اہلکاروں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گروگووندسنگھ مہاراج جی کے تئیں عقیدت پیش کر نے کے لیے 350واں پرکاش پرو اور شکرانہ تقریب منعقد ہوئی تھی۔ پرکاش پرو ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی ہوتا رہے گا ۔ اس میں ریاستی حکومت کی طرف سے پورا تعاون رہے گا ۔ پہلے گرو گرونانک دیوجی کا آج یوم پیدائش ہے اس لیے اس موقع پر ہم لوگ عقید ت پیش کرنے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرونانک دیوجی کا تعلق پٹنہ صاحب سے بہت پرانا ہے ۔ یہاں جو گائے گھاٹ ہے اس کی بہت اہمیت ہے ، گرونانک دیوجی آئے تھے تو انہوں نے یہاں قیام کیا تھا اور ان کے پیروکار جیتامل جی مکتی چاہتے تھے، گرونانک جی مہاراج نے کہا تھاکہ ہم پھر آئیں گے ۔ نویں گرو کی شکل میں آئیں گے ۔ پھر گرونانک دیوجی کے جانے کے بعد وہ پوجا کر تے رہے۔ جیتامل جی روزانہ گنگا اشنان کر تے تھے اور پوجا پاٹ کر تے تھے ۔ گروتیگ بہادر سنگھ جی جب وہاں پر آئے تو چیتامل جی سے دروازہ کھولنے کو کہا گیا ، اس پر چیتامل جی نے کہاکہ جب گروہیں تو پھر دروازہ کھولنے کی کیاضرورت ہے ۔ وہ کھڑکی کے توسط سے اندر داخل ہو کر اسی مقام پر بیٹھے جہاں گرونانک دیوجی بیٹھے تھے۔ اس کے بعد چیتا مل جی کو مکتی مل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گنگا کنارے ماں گنگا چیتامل جی کو گائے کی شکل میں آکر روزانہ غسل کراتی تھی اس لیے اس کا نام گائے گھاٹ ہے۔ گائے گھاٹ سے گرونانک دیو جی اور گروتیگ بہادر جی کا تعلق ہے ۔ جب گروتیج بہادر سنگھ جی پورب کی جانب چلے گئے تو گرو گوبند جی مہاراج کی پیدائش ہوئی ۔ سکھ سماج میں جن پانچ مقامات کو اہم ما ناجاتا ہے اس میںپٹنہ صاحب بھی ایک مقام ہے ۔ ہر سال لوگ یہاں آتے ہیں اور پرکاش پرو کے موقع پر تو لوگ بڑی تعداد میں یہاں آئے تھے ۔اس بار بھی جو پرکاش پرو ہو گا اس میں پوری ریاستی حکومت مدد کرے گی تاکہ جو بھی آئے انہیں کسی طرح کی کوئی دشواری نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ پرکاش پروکی طرح ہی گرونانک دیوجی کا550 واں پیدائش اتسودھوم دھام سے منا یا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کارتک پورنما کے دن آئندہ 12نومبر کوگرونانک دیوجی کی پیدائش کا 550 واں سال ہو نیوالا ہے ۔گرونانک دیو جی تو دیگر مقامات پر گئے تھے ۔ یہ راجگیر بھی گئے تھے ۔ راجگیرکے سارے کنڈ میں گرم پانی ہے لیکن جب گرونانک دیوجی وہاں گئے تو لوگوں نے انہیں بتا یا کہ کافی گرم کنڈ ہے ۔ وہاں جب وہ کھڑے ہوئے تو وہاں کا کنڈ ٹھنڈا ہو گیا اس لییاس مقام کو گرونامک شیتل کنڈ کہاجاتا ہے ۔ اس مقام پر بھی ایک گرودوارہ کی تعمیر ہو گی ۔ یہاں کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے وائیلڈ لائف بورڈ سے بھی منظوری مل چکی ہے ۔سیوادار لوگ وہاں بنا نا چاہتے تھے ہم لوگوں نے پوری مدد کر دیا ہے ۔ ہم لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ 550وہاں سال تک وہاں گرودوارہ بہتر طریقہ سے تعمیر ہو جائے ۔ گرونانک دیوجی راجگیر گئے اس کا نہ صرف مذہبی بلکہ تاریخی اہمیت بھی ہے۔ اس لیے فطری ہے کہ 550واں سال راجگیر میں منا یا جائے گا ۔اس موقع سڑک تعمیرات کے وزیر جنبا نند کشور یادو ، پر تخت شری ہرمندر جی پٹنہ صاحب کے جنرل سیکریٹری جناب ہرمندر پال سنگھ ڈھللن ، محکمہ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری جناب روی منو بھائی پر مار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب چنچل کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹر ی جناب منیش کمار ورما ، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی جناب گوپال سنگھ سمیت دیگر شخصیات اور معتقدین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close