بہارپٹنہ

گرو رحمان نمایاں خدمات کے لیے اعزاز سے سرفراز

پٹنہ :مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے سرکردہ کوچنگ اداروں میں سے ایک انسٹی ٹیوٹ آدتیہ گروکول ،گاپال مارکیٹ ،پٹنہ جہاں ہزاروں بچے کوچنگ کلاسیز کر کے مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کامیابی ڈائرکٹر ایم رحمان عرف گرو رحمان کی سرپرستی میں حاصل کرتے ہیں ۔اس کوچنگ کی خاص بات یہ ہے کہ گرو رحمان سماج کے ویسے غریب ونادارطلبا جو غربت کی وجہ سے کوچنگ میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں ویسے ذہین بچوں کومفت میں اپنے کوچنگ میں داخلہ لیکر انہیں لگن کے ساتھ پڑھاتےہیں ۔قابل ذکر ہیں کہ داروغہ کے 1700 بچوں میں سے 1400 بچوں نے اسی کوچنگ میں کلاس کر کے کامیابی حاصل کی ہے ۔ساتھ ہی بی پی ایس میں56 جبکہ یو پی ایس میں اس سال 2  طلبا کامیاب ہوئے ہیں ۔کوچنگ کی اس شاندار کامیابی پر نمبر 1 بھوجپوری چینل بگ گنگا کی جانب سے آج پٹنہ کے کرشن میموریل ہال میں منعقد اعزازی تقریب کے دوران وزیر زراعت پریم کمار نے کوچنگ کے سربراہ گرو رحمان کو بھی اعزاز سے نوازا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close