بہارمتھلانچل

گلوبل وارمنگ کیلئے ماحولیات کی حفاظت ضروری : محمد وسیم احمد

ضلع اقلیتی فلاح افسر و ڈائریکٹر کے ہاتھوں سنگھوارہ میں شجر کاری مہم کا آغاز

دربھنگہ:منریگا سماجی بدلاؤ کے زیر اہتمام فورسٹ فیسٹول اور شجر کاری مہم کا افتتاح شمع روشن کرکے مہمان خصوصی ڈی آر ڈی اے ڈائرکٹر محمد وسیم احمد نے سنگھوارہ منریگا دفتر میں کیا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر نے کہا کہ ماحولیات کیحفاظت کرنے سے انسانی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے ۔ گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے ہریالی ضروری ہے ۔ پانی اور ہوا کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر شخص کو پودا لگانا چائیے ۔ مذہبی اعتبار سے بھی پیڑپودوں کی اہمیت واضح ہے ۔انہو ںنے عوام سے سرکاری اور نجی زمین پر زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر پینٹنگ مقابلہ میں مڈل اسکول سنگھوارہ کی اول مقام حاصل کرنے والی والی منیشا کماری ، دوئم نیشا کماری اور سوئم سمرن کماری کوانعام سے نوازاگیا ۔ اس موقع پر بی ڈی او آبھا کماری نے کہا کہ ماحولیات کی حفاظت کیلئے پیڑ لگانے اوراس کے تئیں بیداری لانے کی ضرورت ہے ۔ عوامی نمائندگان اس کے تئیں لوگوں میں بیداری لائیں ۔ منریگا افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ چالیس سرکاری اور پچیس نجی مقام پرپھلدار پیڑ لگا کر منصوبہ شروع کیا ہے ۔ سنگھوارہ پی ایچ سی احاطہ میں تین درجن پودے ڈی آر ڈی اے ڈائرکٹر محمد وسیم احمد نے لگایا ۔ اس موقع پر امجد عباس ، سدھیر کمار مشر ، ممتا چودھری ، پرشو رام یادو ، شبانہ امجد ، لال بابو پاسوان ، نتھنی ساہ وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close