متھلانچل

گمتی کے بیچ خراب ہوگئی ٹریکٹر ، بڑا حادثہ ہونے سے بچا

دربھنگہ: دربھنگہ سیتامڑھی ریل لائن میں جمعہ کی دوپہر تقریبا ساڑھے چار بجے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا ۔ اطلاع کے مطابق بالو سیمنٹ سے لدی بغیر نمبر کے آئی سر 380ٹریکٹر ٹکٹار اسٹیشن سے جنوب واقع گمتی 13C/2Eسے گذر رہی تھی اسی بیچ ٹریکٹر میں تکنیکی خرابی آگئی اور وہ گمتی کے بیچ ریلوے ٹریک پر ہی رک گئی ۔ اسی بیچ 07092رکسول سکندر آباد اسپیشل اکسپریس ٹرین تیز رفتاری سے کمتول سے دربھنگہ کی طرف آرہی تھی ۔ جونہی ٹکٹار اسٹیشن سے گاڑی گمتی کی طرف بڑھی ٹرین دیکھ ڈرائیور گاڑی چھوڑ بھاگ کھڑا ہوا ۔ عینی شاہدین کے مطابق گمتی پر مامور گیٹ مین ویبھو کمار نے ریلوے لائن پر لال نشان لگانے کے علاوہ گاڑی آتی دیکھ لال جھنڈی لے کر ٹرین کی طرف تقریبا دو سو میٹر تک دوڑلگادی ۔ اس کی وجہ سے ٹرین کی رفتار تو کچھ کم ضرور ہوگئی لیکن ٹرین ٹکرانے سے بچ نہیں سکی ۔ اس حادثہ میں ٹریکٹر کا انجن پوری طرح تباہ ہوگیا ۔ وہیں بالو اور سیمنٹ ٹریک پر بکھر گیا ۔ گمتی کے گیٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔ فی الحال واردات کی جگہ پر ٹریکٹر کے پرزے بکھرے ہوئے ہیں ۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے افسران میں سامیل کمتول کے پی ڈبلو آئی جیوچھ پاسوان نے بتایا کہ نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ ٹریکٹر ڈرائیور پر ریلوے قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔مقامی عبید اللہ انصاری ، پون لال کرن ، لکھن جھا ، کشن جھا ، سنجے مالی، بھرت منڈل ، محمد چاند، موہن پاسوان ، چن چن پاسوان سمیت درجنوں لوگوں نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے اس جگہ پر ہر ہفتہ میں سوموار اور جمعہ کو بڑے پیمانہ پر بازار لگتا ہے او رٹکٹار ، سرہلی ، نکاسی ، مدھو پور ، منگرتھو، کوٹھیا ، پنڈارچ ، دھرم پور ، مال پٹی ، سنگھیا اور پوکھرونی ، سعد اللہ پور سمیت درجنوں گاؤں سے ہزاروں لوگ پہنچتے ہیں ۔ آج بھی بازار لگی تھی اور جائے حادثہ س پانچ فٹ کی دوری پر ہزاروں آدمی موجود تھے جو بازار کرنے پہنچے تھے اوریہاں بڑاحادثہ ہونے کے بعد سینکڑوں کی جان جاسکتی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close