بہارمتھلانچل

گناکسانوں کے بقایا جات جلد ادا کرنے کی ہدایت

بتیا: داخلہ اور آبکاری محکمہ کے پرنسپل سکریٹری اور محکمہ صنعت کے پرنسپل سکریٹری نے آج مشترکہ طور سے مغربی چمپارن ضلع کے مختلف چینی میلوں کا دورہ کرکے وہاں چھواپیداوار اسٹاک اور اس کے باقیات کا جائزہ لیا۔ پرنسپل سکریٹری گنامیل مینجروں کو گناکسانوں کے مفاد کی حفاظت کو ترجیح دینے اور ان کی بقایا رقم جلد ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے مجھولیا چینی میل کا دورہ کیا اور میل کے ڈائریکٹر اور مینیجر سے کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگی کی ہدایت دی۔ مجھولیا چینی میل افسران کے ذریعہ ناگزیر کسانوں کی بقایا کی ادائیگی میں تاخیر کے وجوہات پر روشنی ڈالی مینیجر نے بتایا کہ 2016 اور 2017 میں چھوا پیداوار243240ک ونٹل ہوا جیسے فروخت کردیا گیاہے۔ وہیں 18- 2017میں3 37645اور 99005کونٹل چھوے کی بکری ہوئی ہے۔ اسی طرح نرکٹیا گنج رام نگر اور بگہاچینی میلوں کے افسران نے بھی چوا بکری کی تفصیل بتائی۔ واضح ہو کہ داخلہ سکریٹری عامر سبحالی اور پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اے سدھارتھ بتیا آئے اور سڑک کے راستے مجھولیا نرکٹیا گنج، رام نگر اور بگہا چینی میلوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close