بہارپٹنہ

گنجن کے قاتل بخشے نہیں جائیں گے: مودی

امریکہ سے واپسی کے بعد متاثرہ کنبے سے ملاقات

پٹنہ: امریکہ سے وطن واپسی کے بعد بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی مقتول گنجن کھیمکا کی پٹنہ رہائش پر پہنچے جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنجن کھیمکا میری فیملی کے رکن جیسے تھے ۔ اس معاملے سے جڑے جرائم پیشہ بچ نہیں سکتے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ حال میں پٹنہ کے نوجوان تاجر گنجن کھیمکا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ جرائم پیشہ نے اس واردات کو حاجی پور میں انجام دیا تھا۔
اتوار کو پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت میں نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ اس معالے میں سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کے سینئر حکام سے بھی ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنجن کھیمکا میری فیملی کے رکن جیسے تھے ۔ اس معاملے سے جڑے جرائم پیشہ ہرگز بچ نہیں سکتے ہیں۔ ڈپٹی سی ایم نے مقتول گنجن کھیمکا کے گھر پہنچ کر ان کے کنبے کا حوصلہ بڑھایا اور صبر کی تلقین کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close