پٹنہ

گنگا میں غسل کے دوران بچے کی ڈوب کر موت

پٹنہ:کارتک پورنیما کے موقع پر غسل کرنے آیا ایک بچہ گنگا میں ڈوب گیا۔واقعہ پٹنہ سٹی کے دیدارگنج کے مہاویر گھاٹ کا ہے۔ واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس اور غوطہ خورنے بچے کی لاش کو نکال لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مہاویر گھاٹ کا ہی رہنے والا 10 سالہ سنی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مہاویر گھاٹ پر کارتک پورنیما کے موقع پر غسل کرنے گیا تھا۔ تبھی گنگا دریا میں اترتے ہی بچہ گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ اس واقعہ کے بعد مہاویر گھاٹ پر افرا تفری مچ گئی۔ بچے کی ڈوبنے کی اطلاع پر مقامی لوگوں کی بھاری بھیڑ گھاٹ پر جمع ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی پر نہیں بچا سکے۔گنگا گھاٹ پر بچے کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ کربچے کی تلاش شروع کر دی۔ حادثے کے کچھ ہی دیر بار غوطہ خور نے بچے کی لاش کونکال لیا ۔ لاش قبضے میں لے کرپولیس پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ وہیں اس حادثے کے بعد بچے کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close