پٹنہ

گواہی سے روکنے کیلئے نوجوان کا قتل، مشتعل لوگوں نے کیا سڑک جام

مکامہ:دیوالی کی رات مجرموں نے مکاما کےہاتھیدہ تھانہ علاقہ کے اوٹا میں نوجوان کو قتل کر دیا۔مقتول نوجوان کی شناخت امرجیت عرف امر کے طور پر کی گئی ہے۔ نوجوان کس قتل تب کیاگیا جب وہ سویا ہوا تھا۔ مہینوں پہلے امر کے والد سبودھ سنگھ کا قتل ہو گیا تھا، قتل کیس میں گواہی کو روکنے کے لئے ہی یہ قتلکیاگیا ہے۔ گزشتہ سال سبودھ سنگھ کا قتل تب کر دیا گیا تھا جب وہ ديارا میں مویشیوں کو چرانے گئے تھے۔اس وقت ان کے بیٹے اندرجیت کو بھی گولی لگی تھی۔ اندرجیت اس واقعہ کا اہم گواہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ قاتل اندرجیت کو ہی مارنے آئے تھے لیکن گولی اندرجیت کے بجائے امرجیت کو لگ گئی۔ موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔واقعہ کے بعد ناراض لوگوں نے سڑک کو جام کردیا۔
واقعہ کی معلومات ملنےکے بعدجن ادھیکار پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری للن سنگھ موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی ۔ اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مجرموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ للن سنگھ نے کہا کہ خاندان نہایت ہی غریب ہے اور انتہائی غریب خاندان پر مسلسل مجرموں کی طرف سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہی ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close