بہارمتھلانچل

گورنر سے ملے مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ذمہ داران

دربھنگہ : مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک نشست منعقد ہوئی اس نشست میں تمام اعلیٰ عہدیداروں نے کہاکہ حکومت سے ہماری مانگ ہیکہ اسکول کے نیوجت اساتذہ کے مساوی ہمیں بھی حکومت ویتن مان دیں کیونکہ ویبھاگ کی طرف سے جو لیٹر نمبر 162 ،لیٹر نمبر 1010 اور لیٹر نمبر 1011 جاری کیا گیا اس میں صاف طور پر لکھا ہیکہ میڈل اسکول اور ہائی اسکول کے نیوجت اساتذہ کے برابر مدرسہ کے بھی نیوجت اساتذہ کی تنخواہ برابر ہوگی اور اسی حساب سے 30 جون 2015 تک مدارس اساتذہ اور اسکول اساتذہ کو تنخواہ ملتی رہی لیکن ایک جولائی 2015 کے بعد اسکول کے نیوجت اساتذہ کو ویتن مان ملنے گا اور مدارس اساتذہ کو اس سے محروم کر دیا جو حکومت کی بہت بڑی ناانصافی ہے اسی کو لیکر ملحقہ مدارس اساتذہ نے اپنے جائز مطالبات کے حصول کیلئے جمہوری طریقے سے اپنی بات رکھنے کے لئے 24 نومبر سے غیر معینہ مدت تک دھرنا و مظاہرہ کریں گے وہیں آج بہار کے گورنر عزت مآب لعل جی ٹنڈن سے مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری مہتاب عالم ،صدر محمد اشرف علی، انچارج جنرل سیکرٹری و محمد مناظر الاسلام، کنوینر محمد شفیع انصاری، و میڈیا انچارج محمد شاداب انجم و شاہد اشرف اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سکریٹری عبدالقدوس غیرہ نے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت سے ہمارے جو جائز مطالبات ہیں اس کو پورا کرانے میں ہماری مدد کی جائے اس پر گورنر لعل جی ٹنڈن نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے جائز مطالبات جلد سے جلد ضرور پورا کئے جائیں گے – واضح رہے کہ مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کو بہار اسٹیٹ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اور آل بہار مدرسہ اسٹوڈنٹ یونین کا بھی دھرنا کو کامیاب بنانے میں تعاون مل رہا ہے –
(رپورٹ:محمد شاداب انجم )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close