بہارپٹنہ

گھر سے باہر رہے تیج پڑتاپ کو پیسے کی ادائیگی پر سسپنس

پٹنہ:تیج پڑتاپ کو منانے کی گھر کی ساری کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ماں رابڑی دیوی نے امید ظاہر کی تھی کہ بیٹا مان جائے گا اور گھر لوٹ آئےگا لیکن تیج پڑتاپ اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے بجد ہیں ۔اپنی اہلیہ ایشوریا رائے سے طلاق کی عرضی دینے کے بعد سے ہی تیج پڑتاپ یادو پچھلے 1 ماہ سے گھر نہیں آئے ہیں ۔3 نومبر کو پٹنہ کے فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی دینے کے بعد تیج پڑتا پ رانچی میں اپنے والد لالو یادو سے ملاقات کرنے گئے تھے اور تب سے وہ واپس گھر نہیں لوٹے۔رانچی میں لالو یادو سے ملاقات کے بعد تیج پڑتاپ یادو پہلے بنارس گئے اور وہاں کاشی وشو ناتھ مندر میںدرشن کیا ۔پھر متھورا اور ورندا ون کے دورہ پر نکل گئے 29 نومبر کو کورٹ میں پیش ہونے کے لیے وہ پٹنہ تو آئے لیکن اپنے گھر نہیں گئے۔شروعات میںوہ ہوٹل میں رہے لیکن اب جانکاری کے مطابق اپنے کچھ دوستوں کے یہاں ڈیرا جمائے ہوئے ہیں ۔زراعہ کا کہنا ہے کہ ایک ایم ایل ہونے کے ناتے تیج پڑتاپ یادو خود کا خرچ اٹھانے میں تو اہل ہیں لیکن جس تام جھام کے ساتھ وہ پچھلے ایک ماہ سے گھر سے دور ہیں اس سے اتنا تو واضح ہے کہ انہیں پیسہ مہیا کرایا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close