دلچسپ وعجیب

ہاردک پانڈیا کوایلی اورام کے بعد اب اس اداکارہ سےہوئی محبت؟

کرکٹ کے میدان پراپنی بہترین کارکردگی سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے آل راونڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا لو (پیار) کے معاملے میں بھی آگے ہی رہتےہیں۔ خاص طور پر بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراوں کے ساتھ لنک اپ (تعلقات) کے معاملے میں توان کا نام اکثرسرخیوں میں رہتا ہے۔

اب اس اسٹار کرکٹرکا نام "بادشاہو” اداکارہ ایشا گپتا کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ ڈی این اے میں شائع خبر کے مطابق ایشا اورہاردک پانڈیا کے محبت کی خبرایشا کے ہی ایک قریبی دوست نے دی ہے۔ ان کے مطابق ایشا گپتا پوری طرح سے ہاردک کے پیارمیں ہیں۔ ہاردک ان کے لئے چھوٹی چھوٹی چیزیں کرتے ہیں، جوایشا کو بہت خوشی دیتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ عشق چھپانے سے بھی نہیں چھپتا ہے، ایسے میں ہاردک اورایشا کے افیئر (رشتے) کی خبریں تو سامنے آنے لگیں، لیکن انہوں نے ابھی تک اس کا باضابطہ طورپر اعتراف نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشا اور ہاردک پبلسٹی سے دوررہنا چاہتے ہیں، اس لئے وہ لوگوں کے سامنے آنے سے بھی بچتے ہیں۔ کیمرے کی نظروں سے دوررہنے کے لئے وہ ساتھ باہر جانے سے گریز کرتے ہیں۔

ایشا سے پہلے ہاردک ایلی اورام کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کرسرخیوں میں تھے۔ ایلی کئی مواقع پر ہاردک کے ساتھ نظر آتی تھیں، اس لئے ان کی تصویریں اکثر ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی تھیں۔ ایلی ہاردک کے بھائی کی شادی میں بھی پہنچی تھیں، اس کے بعد تو جیسے ان کے رشتے پرمہر لگ گئی تھی، لیکن کبھی ایلی یا ہاردک نے اس پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close