دہلیسیاستہندوستان

ہاردک کی بھوک ہڑتال جاری ،یشونت ،شتروگھن ملے

احمدآباد :پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی(پی اے اے ایس )کے لیڈرہاردک پٹیل کی تادم مرگ بھوک ہڑتال آج 11ویں دن بھی جاری ہے اور انکے وزن میں اب تک 20کلوگرام کی کمی درج کی گئی ہے ۔ہاردک سے سابق مرکزی وزیریشونت سنہا اور بی جے پی کے باغی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کے علاوہ بی جے پی سے پچھلے سال استعفیٰ دینے والے مہاراشٹر کے لوک سبھا ایم پی نانا پٹولے اور گجرات کے سابق وزیراعلی سریش بھائی مہتہ نے بھی آج ملاقات کی ۔ مسٹر یشونت سنہا نے ہاردک کے مطالبہ کو درست قراردیتے ہوئے کہاکہ اب انکی تحریک کو صرف گجرات تک ہی محدودنہ رکھ کر ملک بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہاکہ انھیں اس بات کو دیکھ کر اطمینا ہواہے کہ طویل تحریک اور 20کلوگرام وزن گنوانے کے بعد بھی ہاردک کی صحت انھیں بھوک ہڑتال کرنے کی اجازت دےرہی ہے۔ مسٹر شتروگھن سنہانے کہاکہ ہاردک کا مطالبہ جائز ہے ۔حکومت کو ان سے بات چیت کرنی چاہئے ۔انھوں نے بی جے پی کے اس الزام کو کہ ہاردک کی تحریک کو کانگریس کی حمایت حاصل ہے ،سرے سے خارج کرتے ہوئے کہاکہ ایسا نہیں ہے اور اسے سبھی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے ۔ہاردک کی لمبی بھوک ہڑتال پر سماج کو تشویش توہے لیکن نہ تو گجرات اور نہ ہی مرکز کی بی جےپی حکومت کو اس سلسلہ میں ذرہ برابر بھی کو ئی تشویش نظر آرہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close