بہارمتھلانچل

ہاسٹل کیلئے ڈیلوری گاڑی کو ایڈیشنل کلکٹر نے کیا روانہ

دربھنگہ:ہاسٹل میں رہنے والے طلبا و طالبات کو مفت اناج کی سہولت دستیاب کرادی گئی ہے ۔ کلکٹریٹ احاطہ سے ڈور اسٹیپ ڈیلوری گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کراے ڈی ایم محمد مبین علی انصاری نے روانہ کیا ۔ ڈور اسٹیپ ڈیلوری گاڑی کو روانہ کرتے ہوئے اے ڈی ایم نے کہا کہ اب ہاسٹل میں رہنے والے پسماندہ ، دلت اور اقلیتی طلباء کو مفت میں چاول اورگیہوں ملنا شروع ہوجائے گا۔ اس موقع پر ضلع کلیان افسر ونود پرساد ، ضلع اقلیتی بہبود افسر وسیم احمد اور کلیان افسر اور ضلع منیجر اسٹیٹ فوڈ کارپوریشن دربھنگہ ابھینے بھاسکر وغیرہ موجودتھے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہاسٹل میں رہنے والے طلباء کے بیچ فی طالب علم چھ کیلو گیہوں اور نو کیلو چاول ہر ماہ فوڈ سیکوریٹی محکمہ کی جانب سے دیاجائے گااوراس منصوبہ کی شروعات پٹنہ میں وزیر اعلی نتیش نے کیا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close