کھیل

ہاشم آملہ کےٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل

کولمبو: جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 9 ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں ۔ وہ یہ اعزاز پانے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے اور دنیا کے 15 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 19 رنز بنا کر 9 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔ انہوں نے 119 میچوں کی 204 اننگز کھیل کر 9016 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 28 شاندار سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے جیک کیلس 13289 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، گریم اسمتھ 9265 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق ہندستانی بلے باز سچن تندولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close