پٹنہفلم

ہال میں جم کر دھمال کیا شاہ رخ خان نے

پٹنہ: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے جمعرات کے روز پٹنہ کے باپو ہال میں بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار رو ی کشن کے ساتھ خوب دھمال کیا۔ وہ یہاں ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کی ایک جھلک پانے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں باپو ہال کے باہر سڑک پر کھڑے تھے۔ ہال میں پروگرام کے دوران ان کے ساتھ روی کشن کا سوال جواب کا بھی دور چلا۔ ایک سوال کے جواب میں انہو? نے کہا کہ آج تک انہیں احساس نہیں ہوا کہ وہ ایک بڑے اسٹار بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہاں کے لوگوں کے استقبال کو دیکھتے ہوئے وہ ان کے فین ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آج تک اتنی بھیڑ انہیں کہیں نہیں ملی جتنی یہاں ملی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close