کھیل

ہاکی ورلڈ کپ کارنگارنگ تقریب کے ساتھ افتتاح

ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہندوستان کی ریاست اوڈیشہ کی راجدھانی بھوبھنیشور میں افتتاھ ہو گیا جہاں افتتاحی تقریب کو شاہ رخ، مادھوری دکشت اور اے آر رحمان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے یادگار بنا دیا۔فیلڈ ہاکی کے 14ویں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بدھ کو بھارتی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوبھنیشور میں منعقد ہوئی جس میں نوین پٹنائیک نے کھیلوں کے آغاز کا اعلان کیا۔اسٹیڈیم میں 10ہزار سے زائد شائقین کے سامنے ورلڈ کپ میں شریک تمام 16ٹیموں کے کپتانوں کو بلایا گیا اور پھر 1975 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس کے بعد فوجی ڈرونز کے لیزر شو نے شائقین پر سحر طاری کردیا اور پھر اسٹیج پر بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان جلوہ افروز ہوئے اور اپنی مشہور زمانہ فلم ’چک دے انڈیا‘ کے ڈائیلاگ ادا کیے۔بالی وڈ کی مشہور ادکارہ مادھو دکشت کا شو دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا جنہوں نے تقریب کے دوران اسکول کے 800بچوں کے ساتھ شو میں شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کے دل جیت لیے۔
تین گھنٹے تک جاری رہنے والی افتتاحی تقریب کو آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے اپنے مشہور گیتوں پر شاندار پرفارمنس دے کر بہترین انداز میں اختتام تک پہنچایا۔انہوں نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا آفیشل گانا بھی گایا جسے گلزار نے تحریر کیا اور رحمان نے اس کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اسے اپنی آواز بھی عطا کی۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ کل بیلجیئم اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد میزبان بھارت کی ٹیم جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close